بنگلورو،یکم اپریل( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج چکا ہے ۔ ریاست میں 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 15 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ ایسے میں کانگریس اور بی جے پی نے انتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ اس درمیان ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ پیسوں کے استعمال کا معاملہ بھی سامنے آرہا ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے ہوبلی سے 97 لاکھ روپے ضبط کئے ۔ ان پیسوں کو ووٹروں میں تقسیم کرنے کیلئے رکھا گیا تھا، تاکہ ان کے ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک میں چار کروڑ 96 لاکھ ووٹرس ہیں۔ 97 فیصدی ووٹروں کے شناختی کارڈ جاری کردئے گئے ہیں۔ کرناٹک میں 224 سیٹوں کیلئے انتخابات ہوتے ہیں جبکہ ایک سیٹ پر اینگلو انڈین برادری سے رکن نامزد کیا جاتا ہے۔